جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گریس پیریڈ دینے کا فیصلہ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے افغان باشندوں کو گریس پیریڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرفراز بگٹی نے افغانیوں کے حوالے سے دئیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ بات چیت ہوئی تھی، گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کی طرف سے ڈیمانڈ آ رہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پر جانا چاہتے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا، پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیر قانونی رہائشیوں کے بارے میں ہے پھر چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کے حوالے سے ہو رہی ہے تو اس میں افغانی ہوں یا کوئی بھی غیر ملکی سب ہی شامل ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا، ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…