ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شائد میری سابق ساس کو اس کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں موجودہ صورتحال میں اس حوالے سے چند باتیں واضح کرنا چاہتی ہوں، اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ اس نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کیلئے ‘سکون’کیلئے پیدا کیا، دولت اور زندگی کی آسائشیں آج کی دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن وہ ”سکون”میری زندگی میں غائب تھا، مجھے کبھی اتنی محبت یا وہ ”سکون” نہیں دیا گیا جس کی کوئی بھی بیوی اپنے شوہر سے توقع رکھتی ہے۔عائشہ سیف نے کہا کہ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور میں اپنی زندگی میں بہتر طور پر آگے بڑھنا چاہتی ہوں، براہ کرم مجھے ان سب سے دور رکھیں کیونکہ میری پرائیویسی میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ میری سابق ساس اس بنیادی انسانی بات کو نہیں سمجھتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…