جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

جس دن عمران نے سائفر لہرایا قانونا اس وقت وہ جرم نہیں تھا، اعتزاز احسن

datetime 13  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا سائفر لہرانا جرم نہیں جس دن عمران خان نے سائفر لہرایا تھا اس دن قانون میں ترمیم نہیںتھی ، بعد میں بننے والے قانون کے ذریعے ماضی کے جرم پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد بیرسٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سائفر کیس سرے سے بنتا ہی نہیں، پراسیکیوشن اس لئے اس کیس کو کھینچنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہ کیس ہی نہیں بنتا، جس روز یہ سائفر لہرایا گیا اس دن قانون میں ترامیم آئی ہی نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص جرم کرے اور اس روز وہ جرم قبل قابل دست اندازی نہ ہو تو وہ شخص معصوم ہوگا، بعد میں قانون بنا کر اس کے تحت پچھلے جرم پر کارروائی نہیں کی جاسکتی، جس وقت عمران خان نے سائفر لہرایا اس وقت وہ جرم تھا ہی نہیں اس لئے اس مبینہ واردات کو جرم نہیں بنایا جاسکتا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم آئین کے تحت حلف لیتا ہے جس کے مطابق وہ اقرار کرتا ہے کہ میرے سامنے کوئی ایسی چیز کائی گئی جو خفیہ ہوئی تو میں اس کا کسی سے اظہار نہیں کروں گا لیکن میں اپنے فرائض اور اپنی عقل کے مطابق سمجھتا ہوا کہ اس راز کو عوام کے مفاد میں افشاں کرنا ضروری ہے تو وہ یہ راز عوام کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے ،آئین نے وزیراعظم کو اختیار دیا ہے، سائفر کو کس قدر خفیہ رکھنا ہے کس قدر آگاہ کرنا ہے یہ فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے اگر طیب ایردوان کے خلاف سازش ہو تو کیا وہ عوام کو نہیں بتاسکتا میرے ساتھ کیا ہورہاہے ؟۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں کہ جج رات 12بجے کیسے اٹھ گئے، باجوہ صاحب کی وجہ سے وزیراعظم ہائوس کے باہر قیدی وین بھی پہنچ گی، ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے فارغ کرو، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ سائفر کی زبان غیر مناسب ہے اور اس کے خلاف احتجاج ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں بھی جو نیشنل سیکیورٹی میٹنگ ہوئی اس میں بھی سائفر کی زبان کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس میں سوپر پاور کی جانب سے دھمکی دی گئی، اس طرح کے معاملے پر وزیراعظم کا فرض بنتا تھا کہ وہ قوم کو اعتماد میں لے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے کئی بار کہا کہ مجھے بل کلنٹن نے کہا ہے کہ میں کئی بلین ڈالر دوں گا لیکن تم ایٹمی دھماکے نہ کرو، اس طرح اگر عمران خان کا سائفر عوام کو بتانا جرم ہے تو نواز شریف کا بل کلنٹن سے متعلق بیان بھی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے کہا عمران خان کو ہٹادو یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے ،ہم نے صرف عمران خان کو ہٹایا ہی نہیں بلکہ اسے پنجرے میں کیمرا لگا کر بند کردیا تا کہ اسے دکھا بھی سکیں اس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…