کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے مزید 5ایکسچینج کمپنیوں کے اجازت نامے معطل کردیے،یہ فیصلہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائیڈ ایکس چینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق پانچوں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے صدر و ذیلی دفاتر کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے بی کیٹیگری کی دو ایکسچینج کمپنیوں کا اجازت نامہ ضوابط و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کے باعث فوری طور پر معطل کردیا تھا۔