اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کی سابقہ ایم پی اے کے گھر سے 85 لاکھ روپے کا سونا چوری

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اور درخشاں تھانے کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کے بنگلے سے گھریلو ملازمہ اپنی بہن کے ہمراہ بنگلے کا صفایا کر کے فرار ہوگئی۔سابقہ ایم پی اے نے دعویٰ کیا کہ گھریلو ملازمہ بنگلے سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر گئی جن کی مالیت 90 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ پانچ لاکھ روپے کیش بھی اسی میں شامل ہے۔درخشاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے مدعی مقدمہ نوید خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ زمیندار ہیں اور گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو اپنے پرانے ملازم علی کے کہنے پر ایک فاطمہ نامی خاتون کو بطور ملازمہ گھر میں رکھا جو اپنے ساتھ بہن اور والدہ کو بھی ہاتھ بٹانے کیلیے لاتی تھی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق فاطمہ گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی، وہ بہن کے ساتھ چھ اکتوبر کو حسب معمول صبح 10 بج کر چالیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئی اور تقریبا سوا تین بجے دونوں روانہ ہوگئیں۔ دوسرے روز 7 اکتوبر کو اہلیہ نے فون پر واردات کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ جب گھر میں فاطمہ کے کام پر آنے کا معلوم کیا تو وہ نہیں آئی تھی اور اس کا موبائل بھی بند تھا، جس پر اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔پولیس نے نوید خان کی مدعیت میں گھریلو ملازمہ اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے حولاے کردیا ہے تاہم پولیس فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…