اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بابر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو،رمیز راجا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کپتان بابر اعظم کو پاکستان میں اتنی اہمیت ملنے کی وجہ ان کی کم عمری میں کامیاب کپتانی کو قرار دے دیا۔بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں میزبان نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ آپ کو بابر اتنے پسند ہیں کہ آپ نے انہیں شادی کرنے کا کہہ دیا؟ اس پر رمیز راجا نے بتایا کہ میں نے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا کیوں کہ میں ان کی اتنی تعریفیں کررہا تھا۔رمیز راجا نے کپتان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے، ان کا شمار دنیا کے نامی گرامی بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔

سابق چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹسمین پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ بیٹرز پروڈیوس کرنے میں پاکستان کوئی بہت اچھی تاریخ نہیں رکھتا اگرچہ بھارت یہ تاریخ رکھتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی کسی نئے بلے باز کو دیکھ کر زیادہ پرجوش نہیں ہوتے۔ رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، بابر نے ٹیم کے اتار چڑھا کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے، 28 سال کی عمر میں بابر نے اتنی کامیابی حاصل کرلی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے کڑا مقابلہ کرسکتا ہے اس کا زیادہ تر کریڈٹ بابر اعظم کو ہی جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…