اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شوہر کو زہر دیا جاسکتا ہے، بشری بی بی کا دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق خاتون اول بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بار پھر درخواست دی ہے کہ ان کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا جاسکتا ہے۔بشری بی بی نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔بشری بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خدشہ ہے کہ شوہر کو جیل میں زہردیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 2 اکتوبر کو اپنے کی جیل میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے۔بشری بی بی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔بشری بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…