اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے، نگراں وزیراعظم

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی، پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔نگراں وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پونے تین ماہ رہ گئے ہیں،ہم صرف الیکشن کرانے آئے ہیں، میری گفتگو پر مسلسل باتیں کی جاتی ہیں، مجھے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانونی جماعت ہے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانون کے دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں کوئی مغل بادشاہ ہوں جو کہوں کوئی لڑے گا یا نہیں، ہم کسی کو فیور دیں گے نہ ہی کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔

غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صرف ان افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جو معاشی بحالی کا پلان دیگی جس کے پاس معاشی بحالی کا پلان نہیں وہ عوام سے بے ایمانی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نگران حکومت کے ترجمان نہیں، انتخابات کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی مشاورت سے نہیں ہو گا۔انہوکںنے کہاکہ الیکشن کمیشن بتائے گا کہ انتخابات کب ہوں گے، آئینی طور پر ہمارا فرض ہے کہ الیکشن کمیشن کی مدد کریں۔انہوںنے کہاکہ جیسے باقی پاکستان عام انتخابات کاانتظار کر رہا ہے ہم بھی کر رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…