جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کو برآمد کیے جانے والے گوشت پر پابندی کیوں لگی؟قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا تحقیقات کا حکم

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کو برآمد کیے جانے والے گوشت پر پابندی کیوں لگی؟سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ متحدہ عرب امارات سے واپس بھیجے گئے گوشت کی تحقیقات کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیٹی نے گوشت تلف کرنے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔پیر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ غیر معیاری گوشت اور کنسائمنٹ کی واپسی پر دنیا بھر میں ہماری بدنامی ہوئی،بھارت جیسے ملک کو بات کرنے کا موقع مل گیا۔ انہوںنے کہاکہ خدشہ ہے کہ یہی گوشت اب پاکستان میں کہیں بیچا نہ جا رہا ہو ۔

سیکرٹری کامرس نے کمیٹی کو بتایا کہ یواے ای نے پاکستانی گوشت پر پابندی نہیں لگائی،صرف طریقہ کار واضح کیا گیا ہے،فروزن گوشت ابھی بھی یو اے ای جا رہا ہے، کنسائمنٹ کی واپسی سے ہم نے سیکھا ہے۔ کمیٹی نے یو اے ای کو برآمد کئے جانے والے گوشت کی تحقیقات کا حکم اورواپس آنے والے گوشت کو تلف کیے جانے یا نہ کیے جانے پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔ متحدہ عرب امارات نے 20 ستمبرکوپاکستانی گوشت کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے دس اکتوبر سے سمندر کے راستے پاکستانی گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…