منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،نجی ایئر لائن کے 300عمرہ زائرین 24گھنٹوں سے خوار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ ہونے والے 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی میں خوار ہو کر رہ گئے۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن سیرین ایئر کی پرواز ای آر 1801 نے گزشتہ دوپہر اسلام آباد سے جدہ کے لیے ٹیک اف کیا تھا۔دوپہر 1 بج کر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورت حال پیدا ہونے پر 3 بج کر 42 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر بس اے 330 طیارے میں آکسیجن ختم اور ہوا کا دبا کم ہونے کی شکایت ملی تھی۔ مسافروں کے مطابق دورانِ پرواز طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار ہوئی اور عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی ایئر پورٹ پر بے یار و مددگار ہیں۔

مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور نہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پانی اور دیگر اشیا وہ خود خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ بیشتر عمرہ زائرین کو احرام میں ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔دوسری جانب سیرین ایئر کے سی ای او محمد صفدر خان کے مطابق مسافروں کو ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل کی آفر کی گئی تاہم مسافروں کی اکثریت نے اسے قبول نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ پرواز کے کچھ مسافر ہوٹل میں قیام پزیر ہیں جبکہ اکثریت ایئر پورٹ پر ہی موجود ہے۔ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے وقفے وقفے سے ایئر لائن کے خلاف احتجاج کا سلسلسہ بھِی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کا مینٹینس ورک مکمل ہوتے ہی جلد پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔صفدر خان کے مطابق ہوٹل نہ جانے والے مسافروں کو ایئر پورٹ پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی جاری ہے، مسافروں کی سیفٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، کلیئرنس ملتے ہی پرواز روانہ ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…