اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پروسیجر ایکٹ کی سماعت،پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، چیف جسٹس

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے اچھی نیت سے قانون سازی کی ہے، اگر کوئی مریض مر رہا ہو تو کیا میڈیکل کی سمجھ رکھنے والا صرف اس لیے مریض کو مرنے دے کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے ؟ پارلیمنٹ کو کہتے ہیں کہ نمبر گیم پوری ہونی چاہیے لیکن ایک شخص آتا ہے اور پارلیمنٹ کو ربراسٹیمپ بنا دیتا ہے۔پیر کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ رولز نہیں بنا سکتی نا ہی رولزبنانے کیلئے قانون سازی کر سکتی ہے، موجودہ قانون کے دائرہ کار میں رہ کر رولز میں تبدیلی کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئین کہتا ہے سپریم کورٹ اپنے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے رولز بنانے کیلئے بااختیار ہے، سپریم کورٹ آئین سے بالارولز بناتا ہے تو کوئی تویاد دلائیگاکہ آئین کے دائرے میں رہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین توپہلے ہی سپریم کورٹ کوپابندکرتا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق رولز بنائے ۔ دور ان سماعت چیف جسٹس پاکستان نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہے جلدی سے میرے سوال کا جواب دے دیں کہ سبجیکٹ ٹو لا کو نکال دیں تو رولز بنانے کے اختیار پر کیا فرق پڑیگا؟صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اپنے دلائل میں کہا کہ آئین سے آئین و قانون کے مطابق رولز بنانے کے الفاظ ہٹا دیے جائیں توبھی فرق نہیں پڑیگا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا بس ٹھیک ہے جواب آ گیا، اگلے نکتے پر جائیں۔

عابد زبیری کا کہنا تھا اگر آرٹیکل 191میں کہا جاتا پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے متعلق قانون سازی کر سکتی ہے تو ٹھیک تھا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ایک اور سوال ہے، کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے اختیار سے تجاوزکرکے قانون بنا سکتی ہے؟ ہمیں دیکھنا ہو گا آئین کسی بھی ادارے کو آئینی حدود کا پابند کہاں بناتا ہے، آئین سپریم کورٹ کو آئین و قانون کے مطابق رولز بنانے کیلئے بااختیار بناتا ہے بات ختم۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کو رولز بنانے کا اختیار دیا جو اس نے استعمال کیا، کیا اس کے بعد قانون سازی سے سپریم کورٹ رولز کو بدلا جا سکتا ہے؟عابد زبیری نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے رولز بنا لیے تو انہیں قانون کے ذریعے نہیں بدلا جا سکتا، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سماعت مکمل کرنا ہے، میں وکلاء کو سننا چاہتا ہوں، جج صاحبان اپنے فیصلے میں جو لکھنا چاہتے ہیں لکھیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق رولزبنانے کیلئے پابندکرنے کا مطلب ہے موجودہ قانون کے مطابق رولز بنیں گے جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزی عیسیٰ نے کہا کہ ہم یہ کیس سن رہے ہیں اور ہمارے ادارے میں کیسزکا بوجھ بڑھ رہا ہے، کیس کو ختم کرنا ہے، اپنے دلائل 11 بجے تک ختم کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ نے تحریری دلائل جمع کرائے تھے؟ جس پر عابد زبیری نے بتایا کہ ابھی اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے، قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت نے پہلے سے تحریری دلائل جمع کرانیکا حکم دیا تھا، اتنے سارے کاغذ ابھی پکڑا دئیے، کون سے ملک میں ایسے ہوتا ہے کہ کیس کی سماعت میں تحریری جواب جمع کراؤ؟ ہر بات میں امریکی اور دوسری عدالتوں کا حوالہ دیتے ہیں یہاں بھی بتائیں۔وکیل عابد زبیری نے کہا کہ نیو جرسی کی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کم ازکم امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کا تو حوالہ دیں، ہمارا لیول اتنا نا گرائیں کہ نیوجرسی کی عدالت کے فیصلے کوبطورمثال پیش کر رہے ہیں، یہ تو فیصلہ بھی نہیں ہے۔

وقفے کے بعد کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار عامر صادق کے وکیل عدنان خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ پارلیمنٹ کوبذریعہ ایکٹ سپریم کورٹ رولزبنانیکا اختیار نہیں، آئین سازوں نے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے ضابطوں میں رد و بدل کا اختیار دانستہ نہیں دیا، چیف جسٹس کے آفس کو پارلیمنٹ نے بیکار کر دیا، سپریم کورٹ دوبنیادوں پرکھڑی ہے، ایک چیف جسٹس اور دوسری باقی ججز۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس کو جہاں اختیارات دیے گئے وہ آئین میں درج ہے، چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے سواکہاں تنہا اختیارات دیے گئے، جس پر وکیل عدنان خان نے کہا کہ آئین کہتا ہے چیف جسٹس خود بغیرکسی مشاورت کے بینچزبنا سکتا ہے، اگر 2 ججزکہتے ہیں اگلے ہفتے سے بینچ نہیں بنانے صرف چیمبر ورک کرنا ہے تو چیف جسٹس کے اختیارات بیکار ہوں گے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ابھی تک مستقبل کا بتا رہے ہیں، ابھی اس قانون سے آپ کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا ہے؟ آپ ہمارے سامنے اپنیکون سے بنیادی حق کا دفاع کر رہے ہیں؟وکیل عدنان خان نے کہاکہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کاکوئی اختیار نہیں، اس سے تمام بنیادی حق متاثر ہوتے ہیں، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے انصاف تک رسائی کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہوئی، ایکٹ میں فوری مقرر مقدمات کا طریقہ کار دیکر سپریم کورٹ کی تضحیک کی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم پہلے بھی کیس مقرر کرنے کیلئے اپنا دماغ استعمال کیا کرتے تھے، میں نے تو پہلے ہی کیس مینجمنٹ کمیٹی کو کیسز کے تقررکا اختیار دیا ہے، کیا میں نے کیس مینجمنٹ کمیٹی بناکر آئینی خلاف ورزی کی؟ ۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حراستی مراکز سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل 4 سال سے زیرا لتوا ہے، اہم کیسز کے مقرر نا ہونے پر قانون سازی کیوں نہیں ہو سکتی؟ جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر میں حراستی مراکز سے متعلق کیس مقرر نہیں کرتا تو آپ کے پاس کیا حل ہوگا؟ وکیل عدنان خان نے کہا کہ مشاورت اچھی چیز ہے، چیف جسٹس اپنے ساتھیوں میں کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں، اس قانون میں کہیں مشاورت کا لفظ درج نہیں ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کوئی ایسا قانون یا شرعی قانون ہے کہ اپیل کا کوئی حق نہیں ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ قانون یا شریعت کی رو میں کہاں درج ہے کہ قاضی کافیصلہ آخری ہو گا؟ کوئی حوالہ دے دیجیے جس پر وکیل نے اپنے دلائل کا اختتام کرتے ہوئے کہا میں ریفرنس جمع کرا دوں گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پربلایا تو امتیاز صدیقی نے دلائل کے لیے وقت نا دینے پر اعتراض اٹھا دیا جس پر چیف جسٹس اور وکیل امتیاز صدیقی کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل امتیاز صدیقی نے کہا آپ نے کہا تھا کہ پہلے ہمیں سنیں گے پھر اٹارنی جنرل کو سنیں گے، ہمیں نا سننا ناانصافی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہاں لکھا ہے حکم نامے میں کہ آپ کو ابھی سننا ہے؟ جس پر امتیاز صدیقی نے جواب دیا آپ ہمارے ساتھ اپنا سلوک دیکھیں، چیف جسٹس نے جواب دیا کوئی بات کرنے کی تمیز بھی ہوتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پچھلی سماعت کا تمام ججزکے دستخط کے ساتھ حکمنامہ جاری ہوا تھا، حکم نامے میں درج ہے امتیازصدیقی کے دلائل مکمل ہو چکے اور وہ مزید دلائل دینا نہیں چاہتے جس پر امتیاز صدیقی نے کہا کہ میرے ساتھی خواجہ طارق رحیم آپ کے رویے کی وجہ سے آج عدالت نہیں آئے، خواجہ طارق رحیم نے آپ کو پیغام پہنچانے کا کہا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ اپنی نشست پر بیٹھ جائیے جس پر وکیل امتیاز صدیقی واپس نشست پر براجمان ہو گئے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…