اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، سراج الحق

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی قوم حماس کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے ،صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے ،پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا،قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ نے پہلے دن سے فلسطینیوںکا ساتھ دینے کا اعلان کیا ،پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دے گا ،اس وقت 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چائیے ،اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں ،مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے فلسطین کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مرکز ہے مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جینا اور مرنا عظیم جہاد ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں سات روزہ فہم قرآن و سنت کلاس کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد اسماعیل نے درس قرآن دیا پروگرام ہزارواں افراد نے شرکت کی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو ہم سب سے پہلے قرآن و سنت کا نظام لائیں گے۔دنیا کی طاغوتی طاقتیں پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں، یہ سارے لوگ آئی ایم ایف کے غلام، ٹرانسجنڈر بل منظور کروانے والے لوگ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔انہوں نے کہا ہمارے سینکڑوں لوگ پارلیمنٹ میں رہے لیکن کسی ایک پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، پاکستان میں کرپشن فری جماعت صرف جماعت اسلامی ہے، ہم پاکستان سے سودی نظام ختم کریں گے، ہم بے روزگاروں کو روزگار الاؤنس دیں گے، بوڑھوں کو الاؤنس دیں گے۔امت مسلمہ کے مسائل کا حل حضور پاکۖ کی مکمل اتباع میں ہے، قرآن کی تعلیمات عام ہوں گی تو ہی معاملات زندگی میں برکت آئے گی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینی عوام جو ایک طویل عرصے سے ارض فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں، اس پر پوری امت مسلمہ ان کو سلام پیش کر رہی ہے۔ مسلم ممالک اس مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے کے بجائے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔سراج الحق نے کہا کہ قرضوں کی معیشت اور سودی نظام کے ہوتے ہوئے بہتری نہیں آ سکتی۔ عوام کو ریلیف دیا جائے، بجلی کے ٹیرف میں فی الفور کمی کا مطالبہ کرتے ہیں، اشیائے خورونوش اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی آواز اور ملک کی امید ہے، ہم ہرحال میں پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…