مکوآنہ (این این آئی)مہنگائی کے سونامی کے طوفان میں دودھ دہی چائے فروش مالکان نے بھی ریٹ ڈبل کردیئے تفصیل کے مطابق فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چائے فروش مالکان نے عام انسان، مزدور طبقہ اور ملازمین سے چائے پینے کی خواہش بھی چھین لی ٹی اسٹال مالکان ایک کپ چائے پچاس روپے اور ساٹھ روپے میں فروخت کرنے لگے دودھ ایک سو چالیس روپے فی لیڑ سے لے کر ایک سو ساٹھ روپے تک فروخت کرنے لگے دودھ کی ناپ تول میں کمی اپنا وطیرہ بنائے ہوئے ہیں خوف خدا بھولے دودھ دہی چائے مالکان نے لوٹ مار کی انت مچائی ہوئی ہے دہی ایک سو ساٹھ روپے کلو سے ایک سو ستر روپے کلو تک فروخت کرنے لگے شہریوں عوامی سماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ ہے مہنگائی کے اِس دور میں چائے دودھ دہی کے ریٹوں کو اعتدال پر لانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے۔