کابل ( نیوزڈیسک/این این آئی)افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ افغان حکومت نے اب تک 120 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصانات جنوبی صوبہ ہرات میں ہوئے ہیں۔ جبکہ دیگر دور افتادہ علاقوں میں بھی نقصانات کی رپورٹ آرہی ہیں۔ہرات کے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ موسیٰ اشعری نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 120 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہافغانستان میں چندگھنٹوں کے فرق سے زلزلے کے پانچ جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ ہفتہ کو صبح سے ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے،افغانستان میں زلزلے کا پانچواں جھٹکا 2 بجکر41 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز افغانستان کے مغربی حصے میں آدھے گھنٹے کے اندر تین طاقتور زلزلے آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا زلزلے کا جھٹکا 12 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، دوسرا جھٹکا 12 بجکر 19 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی جبکہ تیسرا زلزلہ 1 بجے کے قریب آیا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال املاک کے نقصان یا زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔