اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بینک منیجر کو لوٹنے والے 5 پولیس اہلکاروں کیخلاف اپنے ہی تھانے میں ڈکیتی کا مقدمہ درج

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سچل پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو لوٹنے والے 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے 2 اہل کاروں کو گرفتارکرلیا۔ایس ایچ او نور محمد شیخ کے مطابق 3 اکتوبر کی شب نجی بینک کا منیجر جنید گاڑی میں سوار تھا جب کہ کار میں ایک خاتون بھی موجود تھیں اور وہ ملیر کینٹ جانے والی سڑک پر کھڑے تھے کہ اس دوران علاقہ گشت پر مامور تھانے کے اہل کار انہیں دیکھ کر رک گئے اور ان سے بات چیت کی۔

اس دوران انہوں نے کار کی تلاشی لی تو بینک منیجر سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی ملا جب کہ پولیس اہل کاروں نے جنید سے موبائل فون ، 6 ہزار روپے نقد اور گاڑی میں موجود پرفیوم کی بوتلیں لے لیں، تاہم موبائل فون اور اسلحہ پولیس اہل کاروں نے واپس کر دیا اور دیگر سامان لے کر چلے گئے۔مدعی مقدمہ نے پولیس کے اعلی افسران سے رابطہ کیا اور تھانے آکر رپورٹ درج کروائی، جس پر فوری طور پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے 2 اہل کاروں عبدالرحمن اور زبیر کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر 3 اہل کار فرار ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…