جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈانٹ پڑنے پر بچی نے والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی) والدین کی بچوں سے تکرار اور ڈانٹ ڈپٹ معمول کی بات ہے لیکن ایک بچی نے ڈانٹ پڑنے کے بعد غیرمعمولی ردعمل دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک 8 سالہ بچی اور اس کے والد کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جس کیبعد بچی نے اپنے گھر کے دروازے پر والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا۔بچی نے ہاتھ سے لکھے اشتہار میں کہا کہ والد برائے فروخت، قیمت 2 لاکھ روپے مزید معلومات کے لیے گھنٹی بجائیں۔

بچی کے والد میلن کو ہولک نے اپنے سوشل میڈیا پر اشتہار کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ معمولی جھگڑے کے بعد اشتہار دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے کافی نہیں ہوں۔سوشل میڈیا پر اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کچھ صارفین نے بچی کے ردعمل کو دلچسپ اور عام ڈگر سے ہٹ کر قرار دیا۔ایک صارف نے کہا میری بچیاں تو شاید میری قیمت صرف 20 ہزار ہی لگائیں۔ کچھ صارفین کا موقف تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ایک صارف نے بچی کی لکھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہ پہلے خوبصورت لکھائی عام بات ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ چیز تقریبا ختم ہوگئی ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…