منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، آئین پاکستان نظرانداز نہیں کر سکتے،ایسا نہ ہو ہمارا حکم آ جائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کا ریسٹورنٹ، بینک، پولٹری والوں سے اضافی ٹیکس لینے بارے دائر درخواست کی سماعت کی ۔چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کو پروفیشنل پر ٹیکس لگانے کا اختیار کیسے ہے؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمن نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی،صوبائی اور لوکل حکومتوں کو ٹیکس لگانے کا اختیار ہے، لوکل حکومت منتخب باڈی ہے وہ ٹیکس لگا سکتی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر وکلاء پر ٹیکس لگ جائے تو کیا وہ لوکل گورنمنٹ اکٹھا کرے گی؟ ہمارے پاس تنازع یہ ہے کہ آرٹیکل163کے تحت لوکل گورنمنٹ ٹیکس نہیں لگاسکتی، ٹیکس کا اختیار کسی اور کو کیسے دے دیں؟ ہم آئین پاکستان کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، وفاقی یا صوبائی حکومت ٹیکس نافذ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو ہمارا حکم آ جائے تو سارے لگائے ٹیکس اڑ جائیں۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…