اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قیدی نے فن پارے بیچ کر 10لاکھ روپے عمرے کیلئے والدہ کو دے دیئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سینٹرل جیل میں ایک قیدی نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، قیدی اعجاز نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10 لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔قیدی اعجاز کا کہنا ہے کہ رقم دن رات کی محنت کی کمائی ہے جو وہ اپنے والدہ کے سپرد کر رہا ہے، قیدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے والدہ عمرے کی سعادت حاصل کریں۔

قیدی اعجاز کی والدہ نے اللہ تعلی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا بیٹا اس مقام پر ہے کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کر کے لیے رقم دی ہے، قیدی کی والدہ نے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے بتایا کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25سال کی سزا سنائی تھی، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…