بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کیلئے اہل قرار، انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرلیا تاہم انتخابی نشان فوری الاٹ نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کر کے اْسے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخابی نشان ایک ہفتے کے اندر جاری کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی جمع کرائی گئی تفصیلات اور انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج تسلیم کرلیے۔

جس کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے چیئرمین اور علیم خان صدر ہیں۔دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری جنرل فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو رجسٹرڈ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر انتخابی نشان کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان آلاٹ ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اپنا انتخابی منشور جاری کرے گی۔ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی کہ انتخابات میں کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…