اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سنگین الزامات پر ڈپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کی،آئمہ بیگ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ سنگین الزامات پر ڈپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کی ۔فیوشیا میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ میری والدہ کا انتقال کینسر سے ہوا، ہمیں اس وقت کینسر کی تشخیص کا علم ہوا جب وہ تیسرے درجے تک پہنچ چکا تھا۔گلوکارہ نے کہا کہ میری والدہ ہر بات دل میں رکھتی تھیں جس وجہ سے انہیں ڈپریشن ہوا اور ڈپریشن کی وجہ سے ہی والدہ کو کینسر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں لوگ ڈپریشن کو بیماری ہی نہیں سمجھتے اور نہ اس پر بات کرتے ہیں جبکہ اصل میں ڈپریشن ہی تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کم عمری میں ہی آرتھرائٹس کی بیماری کا شکار ہوگئی تھی، جب میں نے ڈاکٹر سے وجہ پوچھی تو ڈاکٹر نے بتایا کہ میری جینز میں یہ بیماری تھی اور والدہ کے انتقال کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے یہ بیماری ابھر کر سامنے آئی۔آئمہ بیگ نے کہا کہ جب میری منگنی ٹوٹی اور مجھ پر برطانوی خاتون ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات کے الزامات لگائے تو اس وقت میں اور میری فیملی صدمے میں چلی گئی تھی۔

گلوکارہ نے کہا کہ ان سنگین الزامات کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے مجھے شدید ڈپریشن ہوا اور اسی دوران میں نے ایک بار خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی تھی کیونکہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل ترین وقت میں والد نے عمرے پر جانے کا کہا، عمرے کی ادائیگی کے دوران احساس ہوا کہ بیشک لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں لیکن میرا رب مجھ سے محبت کرتا ہے۔آئمہ بیگ نے کہا کہ عمرہ کرنے کے بعد سکون ملا اور ڈپریشن بھی ختم ہوا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…