جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کا گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 جرمانہ کرنے کا حکم

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اور اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہے ہیں۔

عدالت نے شہر میں گاڑی غلط پارک کرنے والوں کو 5000روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3000جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…