جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (این این آئی)چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔گزشتہ شام 4 بجے بابِ دوستی کے پیدل روٹ پر افغان اہلکار نے فائرنگ کی جس سے 12 سال کا بچہ اور 70 سالہ بزرگ شہید اور ایک لڑکا زخمی ہوا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسافر پاکستان سے افغانستان داخل ہوتا ہے اور چند مسافر افغان اہلکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں جو پاکستان آنا چاہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل روٹ کے ایگزٹ پوائنٹ پر ایک ایف سی اہلکار موجود ہے کہ اس دوران اچانک افغان سائیڈ سے فائرنگ شروع ہوتی ہے۔ویڈیو میں پاکستان میں داخل ہونے والے افراد جان بچانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی کے پیدل روٹ پر گزشتہ شام افغان اہلکار نے فائرنگ کی، پاک افغان سرحدی حکام کے مابین واقعے پر رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران افغان سرحدی انتظامیہ کو حکومتِ پاکستان کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد بابِ دوستی معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…