پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں نماز کی ادائیگی مشکل ہے،وکیل لطیف کھوسہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق خاتونِ اول بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بامشکل ادا کی جا سکتی ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران کہی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی، فریقین میں وزارتِ داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اے شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے تو اس پر میں آرڈر کر دوں گا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیرِ اعظم بنتا ہے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…