اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اللہ نے نواز شریف کو موقع دیا تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے ‘ شہباز شریف

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی انتقام کے لئے نہیں آ رہے ،اللہ نے نواز شریف کو موقع دیا تو میں اور نواز شریف کی ٹیم ان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدل دے گی،نواز شریف اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں پیش کر دیا ہے ،آپ نے نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرنا ہے تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہو سکے، نواز شریف کا جرم یہ تھا کہ اس نے 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔

پرانا کاہنہ میں اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ،نواز شریف چین سے سی پیک کے منصوبے لے کر آیا اور 14 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے ،نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے لئے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کو مسترد کر دیا ،نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ،آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے دہشت گردی ختم کر دی گئی ،لیکن اب 2 سالوں سے دوبارہ دہشت گردی ہو رہی ہے،آپ سوچیں کہ کس کے کہنے پر دہشت گردوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین بنائی ،خواب دکھانا بڑا آسان کام ہے لیکن عملی طور پر خون پسینہ بہانا بڑا مشکل کام ہے ،ہم نے 16 ماہ ایک مخلوط حکومت چلائی جس کے دوران سیلاب بھی آیا ،اگر نواز شریف کی قیادت میں اس میں سڑکوں و پلوں کا جال بچھایا گیا، ہسپتال، تعلیمی ادارے بنے تو اس سفر کو آگے چلنا چاہیے تھا،لیکن ایک سازش کر کے نواز شریف سے اقتدار ہی نہیں چھینا گیا بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر بھی روک دیا گیا ،اس کے بعد کے 4 سالوں میں گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دئیے تھے ،سازش کر کے نواز شریف کو بدنام کیا گیا ،ہم نے کیا ایسا قائد کا پاکستان بنانا تھا جہاں گالیاں دی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف حکومت سے معاہدہ کر کے توڑ دیا تو ملک ڈیفالٹ ہونے لگا تھا ،اگر ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ملک میں ادویات نہ ملتیں اور معاشی تباہی ہوتی ،آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی کڑی تھیں لیکن وہ معاہدہ میں نے نہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آ رہا ہے تو ترقی و خوشحالی کے سازش کے تحت روکے گئے سفر کو وہ دوبارہ شروع کریں گے،نواز شریف سیاسی انتقام کے لئے نہیں آ رہے ،اللہ نے نواز شریف کو موقع دیا تو میں اور نواز شریف کی ٹیم ان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدل دیں گے،نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی، بیٹی کو اور جماعت کے رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ،لیکن انہوں نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں پیش کر دیا ہے ،ہم اپنی جان لڑا کر ملک کو ترقی کی منازل کی جانب گامزن کریں گے۔آپ نے نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرنا ہے تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہو سکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…