جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

رشتہ داروں کی جانب سے بار بار فروخت کی جانیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل

datetime 5  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی) مردان میں رشتہ داروں کی جانب سے بار بار فروخت کی جانیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مردان کی تحصیل رستم کی رہائشی فضیلت نامی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے خاتون کو رشتہ داروں نے 40لاکھ روپے کے عوض بیج دیا تھا۔خاتون نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 3رشتہ دار لختی، ابراہم اور یار محمد نے مجھے دھوکے سے ملاکنڈ درگئی لا کر 40لاکھ روپے میں فروخت کردیا اور میری شادی سوات کے رہائشی فضل ہادی نامی شخص سے کرادی جو پہلے سے شادی شدہ ہے، میں شادی شدہ ہوں اور میرے 2بچے بھی ہے، مجھے اپنے گھر واپس نہیں بھیجا جارہا۔

خاتون نے انکشاف کیا کہ مجھے پہلے بھی کئی بارفروخت کیا جا چکا ہے اور مجھے باربار مختلف جگہوں اور مختلف لوکوں کو فروخت کیا جاتا ہے۔دوسری طرف پولیس نے موجودہ شوہر فضل ہادی کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیس میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد اصل حقائِق سامنے آئیں گے، خاتون کا موجودہ شوہر فضل ہادی ملک سے باہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…