اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف انتقام لینے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کودوبارہ خوشحال کرنے ،ترقی کے سفر پر ڈالنے کیلئے آرہا ہے ‘ شہباز شریف

datetime 4  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام لینے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے ، ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے اور ترقی کے سفر پر ڈالنے کیلئے آرہا ہے ، سازش کے ذریعے صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی سے محروم کر دیا گیا ،21اکتوبر کو پاکستان کا بیٹا واپس آرہا ہے ، عوام نے بھرپور استقبال کر کے ثابت کرنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم اور زیادتی کی گئی ۔

اپنے حلقے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد کرو وہ دن جب نواز شریف کے زمانے میں آٹا پینتیس روپے کلو تھا ،چینی باون روپے کلو تھی، پاکستان میں مہنگائی نام کی کوئی شے نہیں تھی ، یہ نواز شریف کا جرم تھا ، عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے شبانہ روز محنت کیلئے نواز شریف کا جرم تھا،پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ،عوام کو موٹر ویز دیں، سڑکوں کا جال بچھایا ،عوام کے بچوں کو سکولز اور کالجز دئیے ،تعلیمی وظائف دئیے یہ نواز شریف کا جرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی ، جھرلو پھیرا گیا ، صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ نہیں کیا گیا آپ کے بچوں کو ترقی اور خوشحالی سے محروم کر دیاگیا،اللہ کو منظور ہوا تو پاکستان کا بیٹا 21 اکتوبر کو واپس آ رہا ہے ،21

اکتوبر کو نواز شریف پاکستان واپس آرہا ہے ، ترقی کا سفر 2018میں جہاں چھوڑا تھا بلکہ ختم کرادیا گیا تھا ،ترقی اور خوشحالی کاسفر جہاں ختم کیا گیا تھا نواز شریف اسے دوبارہ شروع کرنے آرہا ہے ،اس لئے آپ نے 21تاریخ کو مینار پاکستان پر نواز شریف کا تاریخ کا سب سے بڑا استقبال کر کے ثابت کرنا ہے نواز شریف تم سے ظلم کیا گیا زیادتی کی گئی ، مگر پاکستان کے کروڑوں عوام ،کروڑوں مائوں کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں،نواز شریف واپس آرہا ہے انتقام لینے کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے ،اس ملک کو دوبارہ خوشحال کرنے کے لئے، ترقی کے دور کو چلانے کے لئے اور بھارت سے پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے پاکستان آرہا ہے ،ظلم اور زیادتی پر انتقام نہیں بلکہ یتیموں ،غریبوں کی خدمت کرنی ہے ،میں نواز شریف کے چھوٹے بھائی کے طور پر آپ سے وعدہ کر رہا ہوں کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی جان لڑائوں گا ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…