اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پرائیویٹ سکولوں کی سالانہ رجسٹریشن کیلئے 10 فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس لازمی بنایا جائے ، وزیر تعلیم کا پیرا کو حکم

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے پیرا کو حکم دیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی سالانہ رجسٹریشن کیلئے 10 فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس لازمی بنائے۔وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی اور پیرا کی چیئرپرسن ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول کے درمیان پیر کو ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کے آرڈر کے تحت وفاق میں دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا مینڈیٹری پارٹ بنا دیا گیا۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگیولیٹری اتھارٹی (پیرا) کو حکم دیا تھا کہ دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کو دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس آرڈر پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے، اب ہر سال پیرا سے رجسٹریشن کروانے کہ لیے پرائیویٹ سکولز پر لازم ہوگا کہ وہ دس فیصد طالب علموں کو نیڈ بیسڈ سکالرشپس دیں۔ مدد علی سندھی نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں۔ نے کہا کہ ہر بچے کی تعلیم ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم پوری ایمانداری سے پورا کریں گے۔ اسلام آباد میں 1400 پرائیویٹ سکولز ہیں جو اس پر عملدرآمد کریں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…