پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا، مریم نواز

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی، ورکرز کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور خلوص کا جواب وزیراعظم نواز شریف اس خطے اور عوام کی ترقی کی صورت میں دیں گے، گلگت بلتستان اور یہاں کے بہادر اور وفادار شعار عوام ہمارا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کو ترقی دی، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لائی، نواز شریف گلگت بلتستان سمیت تمام پاکستان کو امن دیں گے، دہشتگردی سے نجات دلائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی تھی ، ان شا اللہ پھر قوم کو ان عذابوں سے نجات دیں گے، نواز شریف وعدوں کی تکمیل کا نام ہے، عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے، نواز شریف باتیں نہیں کرتا، کام کرتا ہے، ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔

انہوںنے کہا کہ نواز شریف قوم کو متحد کرے گا، ترقی کا ایجنڈا دیں گے، نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، 2013 سے 2018 کے درمیان ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور مہنگائی 3.8 فیصد کی کم ترین شرح پر تھی، نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور کاروبار کے مواقع دیں گے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیں گے، 21 اکتوبر کو قائد پاکستان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…