اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کم نہ آسکی، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتے ہوئے نازیبا حرکتیں کرتا رہا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔

جس مقام پر واقعہ پیش آیا وہاں دو اضلاع کی حدود لگتی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ضلع شرقی کے کسی تھانے کی حدود میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر اور اسپورٹس کمپلیکس سے قبل پش آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ویڈیو چند روزپرانی ہے اس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرمتاثرہ طالبہ پولیس سے رابطہ نہیں کرتی توسرکارکی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا اورملزم کا سراغ لگا کر اسے جلد گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس قبل نارتھ کراچی سیکٹر11 بی، فیڈرل بی ایریا بلاک 17 ،گلستان جوہرمیں خواتین کوہراساں کرنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں لیکن ان واقعات میں ملزمان کے چہرے واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاون میں خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…