بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جس نواز شریف کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی گئی اس کے استقبال کی تیاریاں پورا پاکستان کر رہا ہے ، مریم نواز

datetime 2  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہجس نواز شریف کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی گئی اس کے استقبال کی تیاریاں پورا پاکستان کر رہا ہے، نواز شریف کو ختم کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں تھی بلکہ بہت بار یہ کوشش ہوئی ،یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نواز شریف کو نکالا گیا ،اللہ کے فضل سے ہر بار کی طرح اس بار بھی نواز شریف پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آرہا ہے ،جس جس نے نواز شریف کو نکالا ،ملک کی ترقی چھینی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے ،21اکتوبر کوفرد واحد کی واپسی نہیں ہے ،ان شااللہ پاکستان میں امید ،ترقی ،امن ،روزگاری کی واپسی ہے ۔

شاہدرہ کا نواز شریف سے جو لازوال رشتہ ہے ، محبت اور عشق کا رشتہ ہے چاہے عروج وزوال آئے ، اونچ آئے ، نیچ آئے ، گرم موسم ہو سرد موسم ہو شاہدرہ والوں نے اپنا راستہ نہیں بدلا،شاہدرہ نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، ملک ریاض نے نواز شریف کا ساتھ نہیںچھوڑا ، سیف الملوک کھوکھر نے نواز شریف کا ساتھ نہیںچھوڑا جس پر عاجزی سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ایک لیڈر پر مشکل آئی نہیں اور اس کی جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد آمد ہے ، میں نے اس کی تیاریوں کاآغاز شاہدرہ ٹائون سے کیا ہے،جب میں نے نواز شریف کو بتایا کہ میں آج شاہدرہ والوں سے ملنے جا رہی ہوں تو انہوں نے کہا کہ شاہدرہ والوں کو کو میرا محبت بھرا سلام دینا ۔مریم نواز نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 21اکتوبر کو کون آرہا ہے ،21اکتوبر کو نواز شریف سے ملنے کہاں جانا ہے ، چار سال بعد شاہدرہ والوں کی اور نواز شریف کی ملاقات کہاں ہو گی، 21اکتوبر بروز ہفتہ کو مینار پاکستان پر یہ ملاقات ہو گی ، میں سب کو یہاں دعوت دینے آئی ہوں ۔

مریم نواز نے ایک بار پھر شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک ،پاکستان کو ،ہماری سر زمین کو اس وقت کس کی ضرورت ہے ، یاد رکھنا 21اکتوبر کو صرف ایک فرد واحد نہیں آرہا بلکہ اس دن پاکستان کی خوشحالی واپس آرہی ہے ،پاکستان سے مہنگائی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،پاکستان سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والا واپس آرہاہے ، 21اکتوبر کو پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ،پاکستان کے سینے پر جو زخم لگے ہیں ان پر مرہم رکھنے والا نواز شریف واپس آرہا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ آخری بار آپ نے کم مہنگائی کس کے دور میں دیکھی تھی ، سستا پیٹرول کس کے دور میں خریداتھا ، غریب دو وقت کی روٹی کس کے دور میں کھا کر سوتا تھا ، آخری بار آپ نے سستی روٹی ،سستی چینی ،سستا گھی اورسستا آٹا کس کے دور میں خریدا تھا ، وہ کون سا زمانہ تھا جب بجلی کا بل آتا تھا تو لوگ ڈر نہیں جاتے تھے ،وہ وہ نواز شریف کا دور تھا ، لوگ بجلی کے بل بھی دیتے تھے بچوںکی فیسیں بھی دیتے تھے اور گھر کا کچن بھی چلاتے تھے ،پیت بھر کر کھانا بھی کھاتے تھے ، دوائی بھی خرید لیتے تھے ، گیس کا بل بھی بھر لیتے تھے ۔

لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی جب سے نواز شریف کو نکالا ، ہمارے گھروں سے روشنی بھی نکل گئی ، ہماری گلیوں محلوں سے شہروں سے ملک سے سکون بھی چلا گیا ۔ ، سکون نہیں چلا نہیں گیا بلکہ آپ کا سکون آپ کی روٹی ، خوشیاں اورمستقبل چھین لیا گیا ،یہ سب کچھ چھیننے والے آج کہاں ہیں ، وہ عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہیں اور جس کو انہوںنے عبرت کا نشان بنانا چاہا اس نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں پورا پاکستان کر رہا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ شاہدرہ والوں آپ کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو ختم کرنے کی یہ پہلی کوشش نہیں تھی بہت بار یہ کوشش ہوئی ،یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نواز شریف کو نکالا گیا اور یہ بھی پہلی بار نہیں بلکہ اللہ کے فضل سے ہر بار کی طرح نواز شریف اس بار بھی پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر واپس آرہا ہے ،جس جس نے نواز شریف کو نکالا ،ملک کی ترقی چھینی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا تھاکہ میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھورتا ہوں ، اللہ نے ہر اس شخص جس نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے وہ کبھی نہیں آئے گا وہ آج گھر میں بیٹھ کر دیکھ رہا ہے کہ نواز شریف آ رہا ہے ۔

نواز شریف ابھی واپس نہیں آیا ور ہر طرف سے کیا آواز آ رہی ہے ، ہر طرف ایک واری فیر شیر ،چوتھی وار فیر شیر ،گلی محلوں فضائوں میں ایک آواز ہے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاسی انتقام تو سہا ،جھوٹے مقدمات بھی سہے ،اپنے خلاف جھوٹی سازش بھی سہی جیلیں بھی سہیں، سزا بھی سہی ،ان کے سیاسی نقصانات کا اندازہ بھی نہیں لگا یا جا سکتا ،نواز شریف نے ذاتی نقصان سینے پر برداشت کئے ،اس کا ازالہ کوئی نہیں کر سکتا،جب نواز شریف رائے ونڈ اپنے گھر واپس جائے گا اس کا استقبال کرنے والی اس کی بیوی موجود نہیں ہو گی ، اس کو دعا دینے والی ماں موجود نہیں ہو گی ، یہ زخم نواز شریف نے سینے پر کھائے ہیں یہ زخم پوری زندگی نہیں بھر سکتے لیکن نواز شریف آپ کی خاطر آرہا ہے ملک کی خاطر واپس آرہاہے ۔مریم نواز نے کہا کہ 21اکتوبر کوفرد واحد کی واپسی نہیں ہے ان شااللہ ملک میںپاکستان میں امید کی واپسی ہے ، ملک میں ترقی کی واپسی ہے ،امن کی واپسی ہے ،روزگارکی واپسی ہے مہنگائی کے خاتمے کی واپسی ہے ، آپ کی سستی گیس اور بجلی کی واپسی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…