اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف قوم کومتحد ، ترقی کا وژن دیں گے، بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے، مریم نواز

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے، چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کے لئے تاریخی کردار ادا کریں گے، نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے صدور اور سیکرٹریز جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید ،رانا تنویر حسین، خرم دستگیر ،عطا اللہ تارڑ،ملک محمد احمد خان ،میاں جاوید لطیف ،مریم اورنگزیب ،حنیف عباس ، عظمیٰ بخاری ،صبا صادق ، کامران مائیکل، مصدق ملک ،برجیس طاہر،رانا ارشد،سائر افضل تارڑ، خواجہ عمران نذیر،ملک سیف الملوک کھوکھر، خلیل طاہر سندھو،رانا مشہود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پارٹی قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں یوتھ کوارڈی نیٹرز اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی ۔ مریم نواز نے پارٹی قائد نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی اور عوام میں جوش وجذبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی امید ،تعمیر وترقی کی تعبیر ،ہر وعدے کی تکمیل ،پاکستان کی روشن تقدیر نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت ،نوجوان کے روشن مستقبل اور ترقی کا ضامن نوازشریف ہے، مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں، قوم کے خوابوں کی تعبیر نوازشریف ہے، نوازشریف قوم کومتحد کرے گا، قوم کو ترقی کا وژن دیں گے، بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے، چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نوازشریف ملک وقوم کے لئے تاریخی کردار ادا کریں گے، نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، ہر بار نوازشریف کو نہیں ترقی کے عمل کو روکا گیا، نواز شریف کی کوششوں سے عظیم دوست چین نے سی پیک کی صورت اس وقت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی پاکستان کا رخ کرنے کو تیار نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے، نواز شریف کو اقتدار کی نہیں، پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف کو حکومتی مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نہ ہوتی، عوام ہی نہیں دنیا بھی نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے، پاکستان کو اتحاد، امن اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے جو صرف وزیراعظم نواز شریف ہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کو ہمیشہ نیا وژن نواز شریف نے دیا، قوم اور سیاسی قیادت کو ہمیشہ نواز شریف نے ہی متحد کیا، اس لئے وزیراعظم نواز شریف ضروری ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، نواز شریف ہی قوم کو متحد کرکے اسے ریلیف دے سکتا ہے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں نواز شریف ہی شامل کرے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…