اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

12ربیع الاول کا جلوس تمام جلوس کے راستوں اورسڑکوں کوعرق گلاب کے پانی سے دھویا گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)میئرکراچی وچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈبیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر تمام جلوس کے راستوں اور سڑکوں کو عرق گلاب کے پانی سے دھویا گیا تاکہ مقدس مہینے اورعید میلاد النبی کے دن فضا معطر رہے۔

جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر سید امتیازعلی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔دیگر تفصیلات میں 12 ربیع الاول کے موقع پرجلوس گزرنے کے اہم راستے نشترروڈ، بولٹن مارکیٹ، گروومندر، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اضلاع میں اہم شاہراہوں پربرآمد ہونے والے مرکزی جلوس اور تمام چھوٹے بڑے جلوس کے راستوں پر صبح سے عملہ تعینات رہااور صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے جبکہ جلوس کے راستوں پر پانی کا چھڑکا، مکینکل سوئپنگ اور چونے کا چھڑکا یقینی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ جلوس کے دوران بھی سینیٹری ورکزز جلوس کے ساتھ تعینات کئے گئے اور جلوس کے دوران بروقت کچراچننے کا کام انجام دیا گیا۔مختلف جگہوں پر شہریوں کو سہولت کی فراہمی کے لئے کیمپس بھی لگائے گئے۔ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایا گیا۔متعلقہ افسران نے تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن کرکے انتظامات سنبھالے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…