اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مستونگ اور ہنگو دھماکے ، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی (این این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خیبر پختون خواکے ضلع ہنگو میں دھماکوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔دھماکے کے فوری بعد پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مستعد اہلکاروں نے صوبے بھر میں نماز جمعہ کیلئے مساجد کی حفاظت کے فرائض انجام دیئے ،ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے مستونگ میں دھماکے کے تناظر میں کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردئیے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے کراچی پولیس کو شہر میں عید میلادالنبی ۖاور نماز جمعہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں ممکنہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تمام افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ عید میلادالنبیۖ کے جلوسوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر کی جائے اور اسلام آباد پولیس کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق 15 پر اطلاع دیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…