پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

لاہورمیں انسداد تشدد جانور ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جانوروں پر تشدد اور بے رحمی کے تدارک کے لیے لاہور میں بنائے گئے اینیمل ریسکیو سینٹر کے عملے نے ٹائون شپ کے علاقہ میں ایک شہری کے گھر سے بڑی تعداد میں پالتو جانور اور پرندے ریسکیو کیے ہیں جنہیں انتہائی بری حالت میں رکھا گیا تھا۔پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے جانوروں سے بے رحمی کے قانون کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔ سینٹر نے انسداد تشدد جانور ایکٹ 1890 کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی ہے۔انچارج پولیس اینمل ریسکیو سینٹر لیڈی وارڈن عروسہ حسین کی مدعیت میں تھانہ ٹائون شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سنٹر حکام کے مطابق ٹائون شپ کے شکیل نامی رہائشی نے گھر کی چھت پر پرندے اور جانور رکھے ہوئے تھے، شکایت پر شہری کے پرندوں اور جانوروں کو چیک کیا گیا جو انتہائی لاغر حالت میں پائے گئے۔

شہری کے گھر کی چھت پر مردہ جانوروں کی ہڈیاں اور باقیات بھی ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مالک نے پرندوں اور جانوروں کے کھانے پینے کے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے تھے، شہری کی چھت سے ملنے والے پرندوں، جانوروں کو سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔آئی پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ ماہ لاہور میں پہلا پولیس اینیمل ریسکیو وسنٹر قائم کیا گیا تھا۔ یہ سینٹر جانوروں کی ویلفیئر کے لیے کام کرنے والی این جی او کی معاونت سے قائم کیا گیا ہے جس کی سربراہی جے ایف کے نامی این جی او کی سربراہ ضوفشاں انوشے کو دی گئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…