جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نجی اور سرکاری سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج بروز جمعرات سے نجی اور سرکاری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے سکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی بھی شکایت کی۔حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں آشوب چشم کے شکار طلبہ و طالبات حاضر تھے ، جس پر نگراں وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا ۔

آشوب چشم کے شکار طلبہ کی سکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری سکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا ۔وزیراعلی نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں آج بروز جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ 12ربیع الاول کو عید میلادالنبی کی چھٹی ہوگی۔ سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کوبھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے مرض سے سکول کالجز کے طالبعلموں سمیت عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو چکی ہے ۔محکمہ صحت کے ذرائع کیمطابق لاہورشہر میں اب تک آشوب چشم کے وائرس سے تین ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…