پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

17 سالہ لڑکی اغواء اور اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، مقتولہ مغوعیہ کی نعش گھر کے صحن میں دفن کر دی گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی) سرگودہا کی 17 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر کے مقتولہ مغوعیہ کی نعش گھر کے صحن میں دفن کر دی گئی۔پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے مرکزی ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ مغوعیہ کی نعش برآمد کرلی۔جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اجتماعی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کا جرم ثابت ہونے پر اس مقدمہ کی ابتدائی سماعت میں سیشن کورٹ نے مقدمہ کے گواہان کو 2 اکتوبر کے لئے طلب کر لیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے چک 137شمالی کے 5 اوباش افراد نے رواں سال 27 اپریل کو اپنیدوست غلام محمد کی 17 سالہ بیٹی انعم بی بی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اورفیصل آباد کے گاؤں کھرڑیانوالہ چک 206رـب لیجا کر ایک مکان میں زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے لڑکی حالت غیر ہو جانے پر اوباش افراد نے اسی کے دوپٹہ گلے میں ڈال کر قتل کردیا اور مقتولہ مغوعیہ کی نعش صحن میں دفن کر دی۔

اس واقعہ پر تھانہ شاہ نگڈر میں درج مقدمہ کے مدعی غلام محمد کی رپورٹ پر پولیس نیپانچوں ملزمان شریف، رمضان،کزل،حبیب اور ناصر کو گرفتار کرلیا اور مرکزی ملزم شریف کی نشاندہی پر فیصل آباد کے گاؤں کے مکان میں دفن 17 سالہ انعم بی بی کی نعش برآمد کر لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثائ کے سپرد کر دی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اجتماعی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کا جرم ثابت ہو گیا گزشتہ روز پولیس نے گرفتار ملزمان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیش کردیا تو فاضل عدالت کے جج نے مقدمہ کی با ضابطہ سماعت کرتے ہوئے مقدمہ کے تمام گواہوں کو 2اکتوبر کے لئے طلب کر لیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…