بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پیدل سڑک کراس کرنیوالوں پر بھی جرمانے عائد کرنیکا فیصلہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ انتظامیہ نے پل یا زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنیوالوں پر بھی 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیدل سڑک پار کرنے والے پر پل یا زیبراکراسنگ استعمال نہ کرنے پر بھی 500 روپے جرمانہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے نئے جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے، موبائل فون کے استعمال پر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر 1500 روپے اور بڑی گاڑی والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار پر 1000 روپے، کار ڈرائیور پر 1500 روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ کالے شیشوں کے استعمال پر ڈرائیور کو 1500 روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر دو ہزار روپے، کم عمر ڈرائیور پر 2500 روپے کا جرمانہ ہوگا، غیرقانونی پارکنگ پر ایک ہزار، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر والے کو بھی ایک ہزار روپے کا چالان بھرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…