اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنے والے وکیل پر 2 ہزارکا جرمانہ عائد کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نیجرمانہ انکم ٹیکس کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے واضح کیا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں، مکمل دستاویزات دیکھیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ آپ کے ساتھ ریونیو کا کوئی افسر نہیں آیا؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا۔ وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہم نے کہا ہے انکم ٹیکس کاکیس تب تک چل سکتا ہے جب تک متعلقہ ڈپارٹمنٹ کا بندہ ساتھ ہو، عدالت کو معاونت ملتی نہیں اورکہتے ہیں کروڑوں روپے مالیت کے کیس پرسپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل درخواست گزار نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ حکم کی تعمیل ہو اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کوشش کریں اگر تعمیل نہ ہو پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، ایسی بات ہی نہ کیا کریں، اس کا مطلب کہ آپ کے پاس آپشن ہے کہ تعمیل نہ کریں۔ دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کتنا جرمانہ کریں؟ آپ کی مرضی کے مطابق کردیتے ہیں اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک ہزار جرمانہ کردیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ جیسے سینئر وکیل سے یہ امید نہیں تھی، چلیں 2 ہزار جرمانہ کردیتے ہیں، جرمانہ اپنی مرضی کے چیریٹی فنڈ میں جمع کرواکے رسید عدالت میں جمع کروائیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…