اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی 4 خواتین رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

datetime 26  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے واقعات میں درج دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کے وکلا کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین رہنمائوں کو جناح ہائوس پرحملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔صنم جاوید کے ساتھ دوبارہ گرفتا ر ہونے والوں میں افشاں طارق، آشمہ شجاع اور شاہ نور شامل ہیں، چاروں خواتین کو جناح ہائوس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی 9مئی کے واقعات پر دو مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ملزمان پر گلبرگ میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…