بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی سالگرہ پر نواز شریف ، مریم نواز ، حمزہ ، لیگی رہنمائوں کی مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو 71ویں سالگرہ پر لیگی رہنمائوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، لیگی رہنمائوں کی جانب سے سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عوامی و ملکی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے زندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں ۔سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف ، پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز ، انکے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انہیں مبارکباد دی ۔جبکہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں پرویز رشید ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ محمد آصف ، رانا تنویر حسین ، عطاء اللہ تارڑ ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ایاز صادق ، میاں حسیب امجد ، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر کی جانب سے بھی شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر لاہور میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وحید عالم خان، ملک ریاض، خواجہ احمد حسان، غزالی سلیم بٹ ، مرزا جاوید، چودھری شہباز احمد، ملک محمد وحید، وحید گل، کرنل (ر) مبشر جاوید ،مہر اشتیاق احمد، میاں محمد طارق، مہر محمود احمد ،شفقت حسین پاندہ، صلاح الدین پپی ، سواتی خان، سید حشمت شاہ، سید توصیف شاہ، چودھری تنویر نثار گجر، میاں عمران جاوید، ملک ذیشان ، شہباز حیدر، میاں اویس، راجہ جواد چودھری شہزاد نذیر سندھو، سابق رکن اسمبلی نگہت شیخ، رابعہ فاروقی، سیدہ یاسمین حیدر، ڈاکٹر صبا، فرزانہ بٹ اور سمیرا عتیق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف کھوکھر اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹااور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی درازی عمر کے دعا کی گئی ۔ جبکہ لیگی رہنمائوں نے شہباز شریف کو عوامی و ملکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ شہباز شریف نے مشکل ترین حالات میں پاکستانی معیشت کو تقویت دی۔ کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں، نواز شریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، عوام قائد نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مینار پاکستان پر قائد نواز شریف آمد کے انتظامات مکمل کر چکے ہیں،قائد نواز شریف کی وطن واپسی یقینی ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے ملکی ترقی کا واپسی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…