پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رضوانہ تشدد کیس، ملزم سول جج عاصم حفیظ 2 ماہ بعد بھی شامل تفتیش نہ ہوئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رضوانہ تشدد کیس کے ملزم سول جج عاصم حفیظ 2 ماہ گزرنے کے باوجود بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کئی بار طلب کیا مگر معاملہ خط و کتابت اور حدود و قیود میں ہی الجھ کر رہ گیا، کیس کا چالان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے مگر ملزم سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سول جج عاصم حفیظ تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی سربراہ کو وہاں آ کر تفتیش کرنے کا کہا مگر وہ نہیں گئے۔

راولپنڈی کے سیشن جج نے سول جج عاصم حفیظ سے تفتیش کیلئے تفتیشی افسر کو طلب کیا تاہم اسلام آباد پولیس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اسلام آباد سے باہر کی عدالت انہیں طلب نہیں کر سکتی۔اسلام آباد کے تھانہ ہمک میں 24 جولائی کو کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج عاصم حفیظ کی رہائش گاہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس حکام نے مقدمے سے متعلق تفتیش کا آغاز کیا تو ابتدا میں راولپنڈی اسلام آباد گوجرانوالہ اور لاہور میں متعدد چھاپے مارے گئے مگر سول جج یا ان کی اہلیہ تک نہ پہنچ سکے۔سول جج کی اہلیہ شامل تفتیش ہوئیں اور عدالت کے حکم پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…