پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

جنرل ہسپتال لاہور کی چھت سے مریضہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی، حالت تشویشناک

datetime 22  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) جنرل ہسپتال لاہور کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قصور کی رہائشی 22سالہ سدرہ نامی مریضہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی، پانچ روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی، سدرہ نے پہلی منزل کے واش روم سے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ خودکشی کی کوشش لگتی ہے۔ڈاکٹر ندرت سہیل نے بتایا کہ مریضہ کا سی سیکشن ہوا تھا، گوشت کا ٹکڑا رہ گیا تھا جس کا آپریشن ہونا تھا۔ڈاکٹر کے مطابق مریضہ کی حالت شویشناک ہے۔ 3رکنی کمیٹی معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…