جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات ،نثار چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک گرفتار

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پشاور میں معروف ریسٹورنٹ نثار چرسی تکہ کے مالک کو غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس نے نمک منڈی فوڈ سٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے مشور ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کیلئے آتے ہیں وہ اکثر غیر ملکی سیاحوں خصوصا خواتین کیساتھ بات چیت اور مذاق بھی کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز بھی بنا لیتے ہیں۔

پولیس کے مطابق نثار خان ٹک ٹاک پر بھی سرگرم ہیں اور انہی ویڈیو کے ساتھ میوزک لگا کر ٹک ٹاک پر شیئرکرتے رہتے ہیں۔پولیس کے مطابق نثار خان کی حرکات کی وجہ سے بدنامی بھی ہو رہی تھی۔ ایف آئی ار کے مطابق نثار خان کے خلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار خان اپنے ریسٹونٹ میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…