جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا جنوری میں انتخابات کا فیصلہ مسترد کر دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی نے جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کمیشن کا انتخابات کروانے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کمیشن کا انتخابات کروانے کے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔

بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سی ای سی اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جس میں ایلکشن کمیشن کے اعلان پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلان خلاف آئین ہے جو قابل قبول نہیں، الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر جوابدہ ہونا پڑے گا، سی ای سی اجلاس میں عوام میں جانے اور عدلیہ سے رجوع کرنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…