جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی فیصلوں کے باوجود گرفتاریاں کرنے والے پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلی عدالتوں کے طے شدہ قانونی اصولوں کے خلاف گرفتاریوں پر سیکرٹری داخلہ کو خلاف قانون گرفتاریوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے علی وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے قانونی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے متواتر گرفتاریاں کیں، اعلیٰ عدالتوں کے اظہار ناپسندیدگی کے باوجود اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں جاری رکھیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے وضع کردہ قانونی اصولوں کو پسِ پشت ڈال دیا، سیکرٹری داخلہ خلاف قانون متواتر گرفتاریوں میں ملوث افسران کے خلاف انکوائری کریں۔عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی دو مقدمات میں سات روزہ خفاطتی ضمانت منظور بھی کی اور پولیس کو علی وزیر کی گرفتاری اور گرفتاری میں معاونت سے بھی روک دیا جبکہ علی وزیر کو 26 ستمبر تک ترنول اور ٹیکسلا کی متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم بھی جاری کیا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی سیکرٹری، داخلہ آئی جی اسلام آباد، اور ڈی جی ایف آئی اے کو ارسال کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…