بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 21 فیصد کردی گئی۔اعلامیے کے مطابق 6 ماہ کی مدت کیلئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع 15.25 فیصد سے بڑھا کر 21.25 فیصد، 12 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 15.50 فیصد سے بڑھا کر 21.50 فیصد ، تین سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 14 فیصد سے بڑھا کر 17.50 فیصد اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.50 فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کر دی گئی ہے۔

امریکی ڈالر میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد ، 6 ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7.20 فیصد سے بڑھا کر 8.50 فیصد ، 12 ماہ 7.50فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد ، تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 8فیصد کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔برطانوی پائونڈ میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پرتین ماہ کی مدت کے لئے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5.50 فیصد سے بڑھاکر 7.25 فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6فیصد سیبڑھاکر 7.50 فیصد، 12ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 8 فیصد جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 7.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔حکام کے مطابق یورو میں تین ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر 6.25فیصد، 6 ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 4.50فیصد سے بڑھا کر 6.50فیصد ، ایک سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 5 فیصد سے بڑھاکر 7 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ تین اور پانچ سالہ مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی موجودہ شرح 6.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…