پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 26 ستمبر تک کی آخری مہلت

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے اینکرپرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لیے انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبر تک کی آخری مہلت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر علی بھٹی نے عمران ریاض کے والد کی درخواست پر سماعت کی جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور عمران ریاض کے والد کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب! مغوی کدھر ہیں؟ آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ہے، دوبارہ بھی اجلاس ہونا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرے خیال سے اب کاروائی شروع کر دینی چاہیے، آئی جی پنجاب نے استدعا کی کہ عدالت موقع فراہم کرے

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 5 ماہ گزر گئے ہیں، میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبائی انٹیلی جنس چیف لاہور میں موجود نہیں تھے، اب جمعہ کے روز ورکنگ گروپ کا دوبارہ اجلاس ہے، عدالت ہمیں اگلے ہفتے تک کا وقت دے دے۔دوران سماعت عمران ریاض کے والد کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ صرف 24 گھنٹے کا وقت دے دیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہمارا بھی صبر جواب دے چکا ہے۔دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ نے عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے آئی جی پنجاب کو 26 ستمبر تک آخری موقع دے دیا اور کیس کی مزید کارروائی 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…