جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم نے سرکاری افسران کی مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مفت بجلی کی سہولت فوری طور پرختم کرنے کی سفارش کی تھی اور مفت بجلی کی سہولت کی جگہ رقم ادا کرنے کی تجویزدی تھی۔وزیراعظم کو مفت بجلی پر پیش کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر ماہ بچ جانے والے یونٹس اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازش جاری ہے اور بیشترملازمین و افسران مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 10تقسیم کار اور 4 جنریشن کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کر رہے ہیں،این ٹی ڈی سی اور واپڈا کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں،اس کے علاوہ بل پرنٹ کرنے والی کمپنی پی آئی ٹی سی کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری افسران اور ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مفت بجلی کی سہولت حاصل ہے،مجموعی طور پر ایک لاکھ 89ہزار ملازمین اور افسران مفت بجلی استعمال کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17کے افسران ماہانہ 450یونٹ مفت بجلی لیتے ہیں جبکہ جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے افسران 650یونٹ مفت بجلی لے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تقسیم کار کمپنی کے گریڈ 18کے افسران ماہانہ 600یونٹس اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 18کے افسران 700یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ تقسیم کارکمپنی کے گریڈ 19کے افسران 880یونٹ اور جنریشن کمپنی کے گریڈ 19کے افسران ایک ہزاریونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقسیم کاراور جنریشن کمپنی کے گریڈ 20کے افسران 1100یونٹ اور گریڈ 21کے افسران ماہانہ 1300یونٹ مفت بجلی لیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…