لاہور( این این آئی ) پاکستان ریلویزنے کرایوں میں ایک ماہ میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا ،میل ایکسپریس،انٹرسٹی ،پارسل اورسیلون کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں 5فیصد اضافہ کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق میل ایکسپریس،انٹرسٹی ،پارسل اورسیلون کرایوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پسنجر اورشٹل ٹرین کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
میل ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 250کلومیٹر سے زائد فاصلے پرہوگا،250کلومیٹر سے کم فاصلے کے کرایوں میں اضافہ نہ کرکے تھوڑے فاصلے کے مسافروں کو ریلیف دیا گیا ہے ۔کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج(منگل) 19ستمبر سے ہوگا۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک ماہ میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ پہلا اضافہ 16اگست کو 10فیصد ،دوسرا یکم ستمبر کو 5فیصد اور اب تیسری مرتبہ 5فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔