پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا’مریم نواز

datetime 18  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ”سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر”قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر ایک رسوائی سمیٹ کر گھر گیا، 21اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،21اکتوبر ہم سب کے سرخرو ہونے کا دن ہے جب کسی فرد کا نہیں بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن) کے گرینڈ مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ،شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز ، پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ مریم نوازشریف نے اجلاس کو قائد نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ”سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر”قائم کر دیا گیا ہے ۔ چیف آرگنائزر کے طور پر مریم نواز شریف نے پی پی، وارڈ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تیاریوں اور تنظیمی اشتراک عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

مریم نواز نے کہا کہ ”سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر”قائد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرے گا۔21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پاناما اور اقاما کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 21اکتوبر کسی فرد کا نہیں ،پاکستان کے روشن مستقبل کا استقبال ہے، 21 اکتوبر ہم سب کے سرخرو ہونے کا دن ہے ، جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ ہر ایک رسوائی سمیٹ کے گھر گیا، نواز شریف کا استقبال تاریخی ہوگا۔قائد (ن) لیگ کے استقبال کے لیے انتظامی کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے، نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے، قائد نوازشریف کا استقبال کریں گے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسان ، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں، قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟ ، نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا، پھر کس نے عوام کو تکلیف دی ؟۔ احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 2013ء سے 2018ء پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا، نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی، عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

رانا ثناء اللہ خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی ہے، نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے، جب پاکستان ترقی کرتا ہے، اسے گرایا جاتا ہے، پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی، نوازشریف حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم ہوچکی ہوتی، جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، جمہوریت کو ناکام بنایا گیا، سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتا۔

رانا ثنااللہ خاں نے کہا کہ پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے، قوم نوازشریف کا استقبال کرکے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے کا ساتھ دے گی، نوازشریف کا استقبال معیشت تباہ اور عوام کو مہنگائی کے دکھ دینے والے سیاہ کرداروں کی مذمت کا دن ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…